ہتک عزت کا کالا قانون آئین پاکستان کی نفی کرتا ہے، محمد امجد بٹ

جہلم پریس کلب کے صدر محمد امجد بٹ نے کہا ہے کہ ہتک عزت کا کالا قانون آئین پاکستان کی نفی کرتا ہے۔ پنجاب حکومت کی 100 دن کی کارکردگی میں صرف آزادی اظہار رائے پر پابندی لگانے کے سوا کچھ نہیں ، حکومت ایسے کالے قانون بنا کر صحافیوں کو حق و سچ کی آواز بلند کرنے سے نہیں روک سکتی۔
ان خیالات کا اظہار صدر جہلم پریس کلب محمد امجد بٹ نے سرائے عالمگیر سے آئے ہوئے صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہلم پریس کلب کے صحافی،لاہور پریس کلب کے شانہ بشانہ موجود ہے ہتک عزت قانون کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرے۔
انہوں نے کہا کہ اصل میں ہتک عزت قانون پاس کر کے حکومت پنجاب نے آزادی اظہار رائے پر پابندی لگائی ہے جس کو علاقائی صحافی کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے حکومت نے پہلے پیکا اور اب ہتک عزت قانون نافذ کیا ہے۔
محمد امجد بٹ نے کہا کہ پیکا اور ہتک عزت قانون کے خلاف ہر محاظ پر لڑیں گے، آزادی اظہار رائے کے تحفظ کے لئے دن رات کوششیں جاری رکھیں گے ۔جہلم پریس کلب ہتک ، لاہور پریس کلب کے ہر فیصلے کو من عن تسلیم کرتا ہے اور جہلم پریس کلب کے صحافی لاہور پریس کلب کے دست و بازو بنیں گے۔
الیکٹرانک میڈیا کے صدر چوہدری عابد محمود نے کہا کہ اصل میں ہتک عزت قانون پاس کر کے حکومت پنجاب نے آزادی اظہارِ رائے پر پابندی عائد کی ہے جس کو علاقائی صحافی کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔



