Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

عشق کا بھوت یا تربیت میں کمی؟، جہلم میں 32 لڑکیاں گھر کی دہلیز پار کر گئیں، 2 ماؤں کی کھلی کچہری میں دہائی

جہلم: عشق کا بھوت سوار یا سوشل میڈیا کی آزادی یا تربیت میں کمی، گھر اور خاندان کی بدنامی کا باعث بننے کے باوجود گھر کی دہلیز کی پار کر اپنا جیون ساتھی تلاش کرنے والیوں کی 2مائیں ڈی پی او جہلم راناطاہر الرحمٰن کی کھلی کچہری میں پیش۔

ہماری بیٹیوں سے ملاقات کروا دی جائے ،ہمیں بس دیکھنا ہے وہ زندہ ہیں اور کس حال میں ہیں ،جس پر ڈی پی او جہلم راناطاہر الرحمٰن نے متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ او ز کو کہا کہ وہ جب عدالت میں بیان کے لئے ان کی بیٹیاں آئیں تو ان کو ان سے سیکورٹی مکمل کرکے ملوا دیں۔

ضلع جہلم میں گزشتہ 3ما ہ میں ضلع جہلم کے 11تھانوں میں لڑکیوں کے اغواء کے 32 کیس رپورٹ ہوئے ،جن کی ایف آئی آرز درج ہوئی، بعد میں پولیس کو معلوم ہوا کہ انہوں نے اپنی مرضی سے شادیاں کرلی ہیں۔

تھانہ صدر کے مختلف علاقوں سے 7لڑکیاں، تھانہ جلالپور کے علاقے سے 5،تھانہ صدر کے علاقے سے 7،تھانہ دینہ کے علاقے سے9، تھانہ چوٹالہ کے علاقے سے 3تھانہ ڈومیلی کے علاقے سے 3تھانہ للِہ کے علاقے سے 2 تھانہ پنڈدادنخان سے 2لڑکیاں گھر کی دہلیز پار کرکے اپنے پیا کے گھر ،گھر والوں کی مرضی کے خلا ف چلی گئیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button