Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

سکولوں کے اوقات کار میں 2 گھنٹے کمی کا بڑا فیصلہ، اطلاق کب ہوگا؟

دینہ: طلبہ کیلئے خوشخبری، پنجاب کے سکولوں کے اوقات کار میں 2 گھنٹے کمی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

رمضان المبارک میں سکولوں کے اوقات کار میں 2گھنٹے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بوائز سکول صبح آٹھ بجے لگیں گے اور چھٹی ساڑھے بارہ بجے ہوگی۔

گرلز سکول ساڑھے سات بجے لگیں گے اور چھٹی سوا بارہ بجے ہوگی، سکولوں میں نئے اوقات کار کا اطلاق یکم رمضان المبارک سے ہوگا۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اوقات کار میں تبدیلی کے حوالے سے ایجوکیشن اتھارٹیزسے انکی رائے مانگ لی۔

اس سے قبل بوائز سکولوں میں پونے تین اور گرلز سکولوں میں اڑھائی بجے چھٹی ہوتی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button