رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن نے جہلم شہر کے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی سالانہ مرمت کا کام شرو ع کر دیا۔ طارق مغل

جہلم: رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن جہلم نے جہلم شہر کے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی سالانہ مرمت کا کام شرو ع کر دیا، پہلے مرحلے میں بلال ٹاؤن باغ محلہ اور سول لائن پلانٹس کی کی مرمت کا کا م شروع کر دیا ، جورمضان سے قبل جکام مکمل کرلیا جائے گا تاکہ رمضان المبارک میں عوام کو صاف اور صحت مند پانی کی دستیابی یقینی رہ سکے۔

ان خیالات کا اظہار طارق مغل صدر رحمت ویلفیر فاؤنڈیشن جہلم نے میڈیا سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے بتایا کہ زیادہ استعمال ہونے والے فلٹریشن پلانٹ جن کی ماہانہ بنیادوں پر چیکنگ کی جاتی ہے اور قبل از وقت ہی ان کی مشینری کو فوری طور پر قابل استعمال رکھنے کیلئے ہمارا ٹیکنیکل سپروائزر آفتاب مغل کی رپورٹ پر متعلقہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کی اورہالنگ کی جاتی ہے تاکہ عام دنوں اور بالخصوص رمضان مبارک میں عوام کو پینے کے صاف پانی کی دستیابی میں کوئی پریشانی لاحق نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں پہلے مرحلہ میں باغ محلہ سول لائن اور بلال ٹاؤن کے دو واٹرفلٹریشن پلانٹ کا کام شروع کر دیا ہے اس کے بعد روزانہ کی بنیاد پر تمام فلٹریشن پلانٹ کی سالانہ مرمت رمضان سے قبل مکمل کر لی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button