انسٹاگرام نے ’کوائٹ موڈ‘ فیچر متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا: فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے اسمارٹ فون کی لت سے نمٹنے اور نوٹیفیکیشنز میں کمی لانے کے لیے نیا ’کوائٹ موڈ‘ فیچر متعارف کرادیا۔

میٹا کی ذیلی ایپلی کیشن کا یہ فیچر نوٹیفیکیشنز کو خاموش کرتا ہے اور ڈائریکٹ میسجز(ڈی ایم) میں خود بخود جواب بھیج دیتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے ’اِن کوائٹ موڈ‘ کا اسٹیٹس بھی متعارف کرایا گیاہے جو انسٹاگرام کے پروفائل نام کے نیچے واضح ہوتا ہے تاکہ دوسرے صارفین اس کو دیکھ سکیں۔

پہلے مرحلے میں کوائٹ موڈ فیچر امریکا، برطانیہ، آئرلینڈ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے جبکہ دیگر مملک میں یہ فیچر جلد ہی متعارف کرا دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button