Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

جہلم کو خوبصورت بنانے کیلئے شب و روز شہریوں سمیت ضلعی انتظامیہ کو کوششیں تیز کرنا ہوں گی۔ سماجی حلقے

جہلم: شہرکی سماجی، رفاعی، فلاحی، مذہبی تنظیموں کے عمائدین نے اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین کو خوبصورت بنانے کیلئے شب و روز شہریوں سمیت ضلعی انتظامیہ کو کوششیں تیز کرنا ہوں گی تاکہ شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنایا جا سکے جس سے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول میسر آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کے شعبہ انکروچمنٹ کی جانب سے چند ماہ قبل تجاوزات کے خاتمے کے لئے آپریشن کیا گیا اس کے بعد دوبارہ تجاوزات کی بھر مار ہو چکی ہے ، شعبہ انکروچمنٹ کا عملہ ڈنگ ٹپاو مال بناو پالیسیوں پر گامزن ہے میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران حصہ بقدر جثہ لے کر خاموشی اختیار کرلیتے ہیں۔

اندرون شہر کے علاقوں کناری بازار، مین بازار، ٹویہ محلہ، تحصیل روڈ ، چوک گنبد والی مسجد ،شاندار چوک ،قبرستان چوک، کالاگوجراں، روہتاس روڈ، جادہ چونگی، بلال ٹاؤن سمیت جگہ جگہ تجاوزات قائم ہو چکی ہیں ریڑھی بانوں، لوڈر رکشوں نے تجاوزات قائم کر رکھی ہیں جہاں سے میونسپل کمیٹی کا عملہ روزانہ کی بنیاد پر مال پانی وصول کرتا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل بڑھ رہے ہیں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بازاروں میں خریداری کیلئے آنے والے شہری اپنی گاڑیوں کو سڑکوں پر کھڑا کر کے خرید و فروخت کے لئے بازاروں کے اندر چلے جاتے ہیں جس کیوجہ سے سڑکوں پر سے گزرنے والی گاڑیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شہریوں نے ڈی پی او سے مطالبہ کیاہے کہ ٹریفک پولیس کو لفٹرفراہم کیا جائے تا کہ سڑکوں، بازاروں چوک چوراہوں میں غیر قانونی طریقوں سے گاڑیاں پارک کرنے والوں کو جرمانے کئے جائیں ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ بننے والی گاڑیوں کے مالکان درست جگہ پر گاڑیاں کھڑی کرکے اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button