
جہلم: شہنشاہ تعمیرات کے لقب سے شہر ت پانے والے پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق چوہدری لال حسین حلقہ پی پی 26 سے مضبوط امیدوار، پی پی 26 سے الیکشن لڑنے کا عزم کر لیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما سابق ایم پی اے چوہدری لال حسین نے ایک ملاقات میں بتایا کہ آئندہ الیکشن میں انشاء اللہ پی پی 26 سے الیکشن لڑوں گا اور بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام جانتے ہیں جتنے ترقیاتی کام میرے دور میں ہوئے ہیں اتنے ترقیاتی کام کسی بھی دور میں نہیں ہوئے، اسی وجہ سے حلقہ کے عوام نے مجھے سد ابہار ایم پی اے اور شہنشاہ تعمیرات کے لقب سے نوازا ہے۔
چوہدری لال حسین نے کہا کہ حلقہ پی پی 26 کے عوام جانتے ہیں ان کی خدمت کس نے کی ہے اور حادثاتی طو ر پر ایم پی اے بننے والوں نے عوام کے کتنے ترقیاتی کام کروائے ہیں، انشاء اللہ پی پی 26 سے الیکشن لڑوں گا اور عوام کے پرزور اصرار پر الیکشن لڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔