Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

پیپلز پارٹی کا عوامی لانگ مارچ جہلم سے اسلام آباد روانہ، جہلم میں جیالوں نے استقبال کیا

جہلم: کراچی سے آنے والا عوامی مارچ اپنی منزل کی جانب رواں دواں،گجرات، لالہ موسیٰ، کھاریاں سے ہوتا ہوا، یہ عوامی مارچ جہلم سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گیا۔

جہلم میں جادہ چوک کے مقام پر پی پی پی کی قیادت نے تمام ترتیاریاں مکمل کر رکھی تھیں، استقبالیہ کیمپ جادہ کے مقام پر لگایا گیا مقامی قیادت سمیت جیالے کیمپ میں موجود رہے ، عوامی مارچ کے لئے جس طرح کا کارکنوں میں جوش و خروش ہونا چاہیے تھا وہ دیکھنے میں نظر نہیں آیا۔

اگرضلع جہلم میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاسی تاریخ کے حوالے سے کی بات جائے تو جہلم کو منی لاڑکانہ تصور کیا جاتا تھا، آخری مرتبہ سابق گورنر پنجاب چوہدری الطاف حسین (مرحوم) اسی دھرتی سے منتخب ہوئے، 1993ء میں جونیجو لیگ اور پیپلز پارٹی کے اتحاد کی وجہ سے بزرگ سیاست دان چوہدری خادم حسین بھی ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے، تقریباً 29 سال گزر چکے ہیں۔ پیپلزپارٹی ضلع جہلم سے ایک نشست پر بھی کامیاب نہیں ہو سکی ۔ جس کی بنیادی وجہ مقامی قیادت میں دھڑے بندیاں ہیں۔

عوامی مارچ کے حوالے سے ضلعی صدر چوہدری تسنیم ناصر نے دعویٰ کیا کہ کارکنوں کو متحد کرکے ایک مرتبہ پھر ضلع جہلم کو منی کاڑکانہ ثابت کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button