
جہلم: موسم بہار شجر کاری مہم بھرپور جوش و جذبے سے ضلع جہلم میں جاری ہے،محکمہ جنگلات کی نرسریوں میں سبسڈائز قیمت پر 2 روپے کے حساب سے پودے موجود ہیں۔
ان خیالات کا اظہار ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سدھیر احمدمغل نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دس بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام ضلع جہلم کے تمام سرکاری دفاتر، پبلک پارکس، ہسپتالوں، گرین بیلٹس اور سکولوں میں موسم بہار شجرکاری مہم بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسم بہار شجرکاری مہم میں ضلع جہلم کا 13 لاکھ سے زائد پودے لگانے کا ٹارگٹ ہے جس میں سے 5 لاکھ سے زائد پودے لگائے جا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ جنگلات کی نرسریوں میں سبسڈائز قیمت پر 2 روپے کے حساب سے پودے موجود ہیں، انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ شجرکاری کریں اور اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ آنے والی نسلوں کو اس کے مثبت ثمرات محسوس ہوں۔