Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

جہلم میں ہوائی فائرنگ کرنے والے معروف سنگر ملکو کی عبوری ضمانت منظور

جہلم: ’’اج کالا جوڑا پا ساڈی فرمائش تے‘‘ کے نامور گلوکارمحمد اشرف عرف ملکو کی عبوری ضمانت منظور، ایڈیشنل سیشن حج نے 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض ملکو کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔

روان ماہ 10 جنوری کو تھانہ کالا گجراں پولیس نے ملکو کے خلاف ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد مقامی پولیس حرکت میں آئی اس طرح گلوکار ملکو سمیت 4 افراد کے خلاف ہوائی فائرنگ اوراسلحے کی نمائش کی دفعات لگا کر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ضمانت منظور ہونے کے بعد گلوکار ملکونے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہوائی فائرنگ اوراسلحہ کی نمائش کسی صورت اچھا عمل نہیں ہے،میں نوجوانوں کی آوازہوں نوجوان اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ سے دور رہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button