
جہلم: ضلع جہلم میں پولیو مہم کے مطلوبہ ہدف حاصل کر کے ضلع بھر میں پولیو مہم کا اختتام ہو چکا ہے،پانچ روزہ مہم میں 2 لاکھ 21 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائے کے قطرے پلائے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں پولیو مہم کے مطلوبہ ہدف حاصل کر کے ضلع بھر میں پولیو مہم کا اختتام ہو چکا ہے۔پانچ روزہ مہم میں 2 لاکھ 21 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ پولیو مہم کی کامیابی کے لیے 808 موبائل ٹیمز، 74 فکسڈ ٹیمز، اور 24 ٹرانزٹ ٹیمز نے حصہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت نے پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر سال کی طرح اس سال بھی بخوبی فرائض سر انجام دیے ہیں، والدین کا محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ مثالی تعاون رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کے تعاون سے ہی پاکستان سے پولیو جیسی موذی بیماری کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکتا ہے۔