جہلم: باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام مسٹر جہلم کے مقابلے 8 مارچ کو منعقد ہوں گے، جیتنے والے کو موٹر سائیکل انعام میں دی جائے گی۔
تفصیلا ت کے مطابق جہلم باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 34ویں سالانہ باڈی بلڈنگ مقابلے 8 مارچ بروز منگل بعد نماز ظہر ارینا میرج ہال ڈھوک جمعہ میں منعقد ہوں گے جس میں مہمان خصوصی صدر انجمن تاجران جہلم چوہدری محمد عارف ہوں گے۔
دیگر مہمانوں میں حاجی ابرار آف دینہ ، راجہ جہانزیب نذیر شامل ہوں گے، مقابلوں میں ضلع جہلم کے 12رجسٹرڈ کلبوں کے کھلاڑی حصہ لیں گے، کھلاڑیوں کو کیش انعامات بھی دئیے جائیں گے ۔