
جہلم: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے پاس 24 گھنٹے باقی ہیں، استعفی دیں اور گھرجائیں۔
جہلم میں جادہ کے مقام پر عوامی لانگ مارچ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ عمران خان عوام کے ووٹوں کی وجہ سے نہیں ایمپائر کی انگلی کی وجہ سے اقتدار میں ہیں، جب بھی کوئی مسئلہ آتا ہے تو وہ کسی اور کی طرف دیکھتے ہیں، وہ اس عہدے پر بیٹھنے کے لائق نہیں ہیں۔
لائیو: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوامی مارچ جہلم پہنچ گیا۔#AwamiMarch https://t.co/NHnLpxtMfV
— PPP (@MediaCellPPP) March 7, 2022
بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پیر حمزہ کرمانی کو پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر جوش آمدید کہتے ہے، یہ قافلہ عوام کا قافلہ ہے، ہم پاکستان میں معاشی بحران ختم کریں گے سلیکٹڈ کو بھگائیں گے۔ وزیر اعظم کے پاس صرف 24 گھنٹے ہیں اب گھر چلے جائیں، اسمبلیاں توڑ کر استعفیٰ دیں اور الیکشن لڑیں۔
پی ٹی آئی کے پی پی 26 جہلم کے سرگرم رہنما پیر سید امیرحمزہ کرمانی پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آستانہ عالیہ پیر پشاوری عید گاہ جہلم کینٹ کے سجادہ نشین پیر سید امیر حمزہ کرمانی کی پی پی پی شمولیت پر مبارک باد@BBhuttoZardari #سلیکٹڈ_گھبرا_گیا pic.twitter.com/HuL4ji23v1
— PPP (@MediaCellPPP) March 7, 2022
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ کا ہر وعدہ دھوکا نکلا اور ہر بات پر یوٹرن لیا، آئی ایم ایف ڈیل کر کے معاشی بحران پیدا کر دیا ہے، عمران خان کی نالائقی کا بوجھ عوام اٹھا رہے ہیں، بہت ہوچکا اب کٹھ پتلی کو جانا ہوگا، جتنی بھی گالیاں دے وہ بچ نہیں سکتے، ہم عمران خان سے ہر طبقہ کو مایوس کرنے کا حساب لیں گے، ہمارا مطالبہ صاف اور شفاف الیکشن ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی سے لاہور اور جہلم تک ہر شہر نے گو سلیکٹڈ کا نعرہ لگا دیا ہے، عدم اعتماد کا فیصلہ سندھ،پنجاب کے عوام نے دے دیا ہے، اگر عمران خان میں ہمت ہے تو ہمارے اسلام آباد پہنچے سے پہلے اسمبلی توڑ دیں۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں 30 کلو میٹر طویل عوامی مارچ کے جہلم پہنچنے پرعوام کا پرجوش نعروں استقبال۔@BBhuttoZardari #سلیکٹڈ_گھبرا_گیا#AwamiMarch pic.twitter.com/AeEbfiYAHO
— PPP (@MediaCellPPP) March 7, 2022
اس سے قبل راجہ پرویز اشرف سابق وزیراعظم پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پاگل ہوکر گالیاں دے رہے ہیں عوام کو کوئی نہیں روک سکتا۔