روحانی پیشوا سجادہ نشین آستانہ عالیہ للِہ شریف صاحبزادہ حافظ پیر محمد مطلوب الرسول انتقال کر گئے

للِہ (نور چغتائی) عظیم روحانی پیشوا سجادہ نشین آستانہ عالیہ للِہ شریف صاحبزادہ حافظ پیر محمد مطلوب الرسول رحلت فر ما گئے۔

روحانی پیشوا سجادہ نشین آستانہ عالیہ للِہ شریف صاحبزادہ حافظ پیر محمد مطلوب الرسول رحلت کی خبر سنتے ہی ان کے مریدین اور عقیدت مندجوق در جوق آستانہ عالیہ للِہ شریف پہنچنا شروع ہو گئے، عقیدت مندوں کا ٹھاٹھے مارتا سمندر گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول للِہ میں پہنچ گیا۔

نماز جنازہ ساڑھے پانچ سے ادا کی گئی، نماز جنازہ میں تاحد نگاہ میں شریک عقیدت مندوں کے سر ہی سر نظر آ رہے تھے۔

نماز جنازہ میں سابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد طارق محمود پیرزاہ ،پیر امین حسنات بھیرہ شریف ڈاکٹر عبدالشکور ایم پی اے حاجی ناصر محمود سمیت ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اور خانقاہ شریف للِہ میں سپرد خاک کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button