اپوزیشن شور شرابا کرنے کی بجائے ملک کے مسائل حل کر نے میں حکومت کا ساتھ دے۔ چوہدری فرخ الطاف

سوہاوہ/ ڈومیلی: چوہدری فرخ الطاف نے کہا کہ جس محنت اور لگن سے تحریک انصاف عوام کے مسائل حل کر نے میں لگی ہوئی ہے اس کی مثال نہیں ملتی، سابقہ ادوار میں عوام کو بیو قوف بنا نے کے سوا کو ئی کام نہیں ہوا، عمران خان عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں ، اپو زیشن شور شرابا کر نے کی بجائے ملک کے مسائل حل کر نے میں حکومت کا ساتھ دے۔

ڈومیلی کے نواحی علاقہ گنگال میں جلسہ عام سے خطاب کر تے ہو ئے ایم این اے چوہدری فرخ الطاف نے کہا کہ تھا نہ ڈو میلی کے علاقہ کے ساتھ ساتھ پو رے ضلع میں تر قیا تی کام بے شمار کروائے ہیں ، برمنگھم کے لارڈ میئر چو ہدری افضل ہمارے ضلع اور پاکستان کے لئے ایک سر مایہ ہیں انہوں نے جو نام پیدا کیا ہے وہ ہمارے لئے باعث فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ضلع جہلم اور خاص تھا نہ ڈو میلی کی حدود میں بے شمار تر قیاتی کام کروائے ہیں ، تھا نہ ڈو میلی ایک ضلع نہیں بلکہ پو رے پنجاب کا ایک پسماندہ علاقہ تھا جہاں ہم نے بجلی اور سڑکوں کے جال بچھائے ہیں ، راجہ یاور کمال جیسے محنتی ہماری ٹیم میں علاقہ کی تعمیرو ترقی کے لئے ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں، انشاء اللہ دیگر مسائل کو بھی حل کر نے کے لئے ہم دن رات کو شاں ہیں۔

پارلیمانی سیکر ٹری و ایم پی اے راجہ یا ور کمال کا گنگال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکمرانوں کی وجہ سے ہمارا ملک قرض کے بو جھ تلے دبا ہوا ہے ہماری حکو مت نے قر ض نہیں لیا یہ سب ان کا کیا دھرا ہے اتنے قرض کے باوجو د وزیر اعظم غریبوں کا سو چتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم این اے اور میری کو ششوں ہمارے ضلع میں بھی پانچ لاکھ روپے تک کا قرض بغیر کسی گارنٹی کے دیا جائے گا ، نارو وال کے بعد ہمارا ضلع تعلیمی لحاظ سے دو سرے نمبر پر ہے ہماری حکو مت طلباء اور طلبات کے لئے پچیس سے تیس ہزار رو پے تک وظیفہ مقرر کر نے جا رہی ہے۔

پارلیمانی سیکر ٹری و ایم پی اے راجہ یاور کمال نے کہا کہ سو ہاوہ کے لئے ڈیم کی منظو ری ہو گئی ہے اور ڈو میلی کے لئے میں نے اور میرے ایم این اے نے و زیر اعلی پنجاب سے بات کر رکھی ہے جس کا وعدہ بہت جلد پو راہو گا ، دینہ میں 1122کا شاندار افتتاح ہوا ہے اور سو ہاوہ میں ہو نے جا رہا ہے ، علاقہ کے حالات تبدیل رہے ہیں اور بہت سے منصو بے لے کر آ رہے ہیں ، دس لاکھ روپے تک علاج کے لئے ہماری حکومت ہر خاندان کو دے رہی ہے یہ غریبوں کا وزیر اعظم ہے کرو نا کی وجہ سے بہت نقصان ہوا ہے۔

اس مو قع پر تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے بر منگھم کے لارڈ میئر چو ہدری محمد افضل نے کہا کہ میں اس علاقے میں پڑھ لکھ کر بڑا ہوا ہوں یہاں سے میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد لندن چلا گیا اور آپ لوگوں کی دعاؤں کی وجہ سے بر منگھم کالارڈ میئر منتخب ہوا ہوں ، میری منتخب ایم پی اے اور ایم این اے سے گزارش ہے کہ لو گوں کے مسائل کو حل کر نے کے لئے مزید محنت کریں تا کہ لو گوں کے مسائل حل ہو سکیں اور جس محنت اور محبت سے میرا استقبال کیا گیا اس کو ہمیشہ میں یاد رکھوں گا پاکستان ایک محبت کر نے والا ملک ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button