Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

محکمہ جنگلات جہلم نے دو ہفتوں میں 5 لاکھ سے زائد پودے لگا دیئے ہیں۔ سدھیر احمد مغل

جہلم: محکمہ جنگلات جہلم نے 22 فروری سے شروع ہونے والی موسم بہار شجر کاری مہم کے دوران اب تک 5 لاکھ سے زائد پودے لگائے ہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ دو ہفتوں میں ضلع بھر میں شجرکاری کی 20 سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔

ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سدھیر احمد مغل نے کہا ہے کہ افسروں کی کارکردگی، فیلڈ اسٹاف کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر تقریب کی سرگرمیاں خود مانیٹر کر رہا ہوں۔

سدھیر احمد نے مزید کہا کہ 22 فروری سے 22اپریل تک ضلع جہلم میں 13 لاکھ پودے لگائے جانے کا ہدف ہر صورت حاصل کریں گے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دس بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت جہلم کو سرسبز بنانے کی منزل زیادہ دور نہیں، جہلم کا 20 فیصد حصہ جنگلات پر مشتمل ہے، شجرکاری مہم ہدف کی تکمیل کی جانب گامزن ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button