Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

چوہدری فراز حسین کا جہلم کے مختلف علاقوں کا دورہ، اہل علاقہ سے ملاقاتیں اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

جہلم (نعیم اختر بھٹی) چوہدری فراز حسین چیف کوآرڈینیٹر و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف کی جہلم میں دو روزہ سیاسی و سماجی مصروفیات رہی۔

چوٹالہ میں چوہدری پرویز خان اور ملک نغمان کے گھر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کے میگاپروجیکٹس کے بارے میں آگاہ کیا اورعلاقہ اکابرین سے ملاقات کرتے ہوئے متعدد علاقوں میں مسائل موقع پر ہی حل کیے۔

انہوں نے ملک نسیم کے گھر میں علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا، حاجی منور منہاس سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی آفس میں چیرمین کنٹونمنٹ بورڈ شیخ احمد اور ایڈووکیٹ فرحت چوہدری کے ہمراہ بن کتب فاؤنڈیشن پنڈدادنخان کو ڈائیلائسز کے مریضوں کے لیے انجیکشن عطیہ کیے۔

فراز چوہدری نے بائی دیس اور یونین کونسل گھرمالہ کے وفود سے بھی ملاقات کی اورباغ محلہ میں سابق نائب ناظم ملک اشرف کے گھران کے چھوٹے بھائی کی وفات پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

چوہدری فراز حسین نے باغ محلہ میں پبلک پارک کا بھی دورہ کیا اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کی طرف سے بچوں کیلئے نئے جھولے اور پارک کو مزید خوبصورت بنانے کا اعلان بھی کیا۔ جنگو آریالہ میں راجہ عرفان اور دوستوں سے ملاقات کی اور کھائی کوٹلی میں محمد ریحان کے گھر ان کے سسر کی وفات پرفاتحہ خوانی کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button