
پنڈدادنخان: سانحہ پشاور کے خلاف پنڈدادنخان میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، احتجاجی مظاہرہ سے علامہ کلیم عباس علامہ سید صادق نقوی فصیل قریشی نے خطاب کیا، احتجاجی مظاہرے میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پشاور عالم انسانیت پر بد نما داغ ہے، معصوم بے گناہ عوام پر حملہ شرمناک واقعہ ہے ،حکومت وقت عبادت گاہوں کی حفاظت کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کرے۔
احتجاجی ریلی سے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وقت عبادت گاہوں کی حفاظت کے لیے سکیورٹی کے سخت اقدامات کرے، بے گناہ اور معصوم لوگوں کا قتل افسوسناک واقعہ ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔
شرکاء نے سانحہ پشاور کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔