
جہلم کی نمائندہ ادبی تنظیم ادارہ ادب افروز جہلم کے زیر اہتمام ماہانہ ادبی اجلاس اقبال لائبریری ہال جہلم میں منعقد ہوا جس کی صدارت اقبال ناظرنے کی،کھاریاں سے شاہ روم خان ولی مہمان خصوصی تھے اورمنگلا سے غلام مصطفی احسن مہمان اعزاز تھے۔
نظامت کے فرائض احسان شاکر نے انجام دیے۔ان کے علاوہ سرائے عالمگیر سے امین فاروقی اور عدنان راجہ جبکہ جہلم سے سعیدمغل، سعید میر، مرزا صفدر بیگ، تنویر طاہرکیانی، رحمت اللہ جاوید، نعمان نومی، شعیب بٹ، مرزاناصر اور بلال احمد فلکی نے شرکت کی۔
اجلاس کے دو ادوارمیں سے نثری دور میں اقبال ناظرنے ’’ادارہ ادب افروز جہلم کا ماضی،حال اورمستقبل‘‘ کے عنوان سے اپنے مضمون کی پہلی قسط پیش کی جسےحاضرین محفل نے خوب سراہااور اسی حوالے سے انھوں نے ماہانہ ادبی اجلاس کے سلسلے کو دوبارہ سے شروع کرنے پر ادارہ ادب افروز جہلم کومبارک باد پیش کی اور اسے خوش آئند قراردیا۔
دوسرا دور مشاعرہ کا تھا جس میں حاضر شعرا نے کلام پیش کیا۔