
جہلم: شہر سمیت ضلع بھر میں جان بچانے والی ادویات کی قلت کا خدشہ سر اٹھانے لگا۔
رپورٹ کے مطابق بینکوں کی جانب سے ایل سیز نہ کھلنے کے باعث ادویات کا خام مال درآمد کرنے میں ادویات ساز کمپنیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے باعث جان بچانے والی ادویات کی قلت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
میڈیکل سٹور مالکان کا کہنا ہے فارما سوٹیکل کمپنیوں کے مالکان سے دریافت کرنے پر جواب سے ملتا ہے ان کے پاس ادویات کی تیاری کا صرف 10 روز کا خام مال باقی رہ گیا ہے، اگر حکومت نے اس جانب توجہ نہ دی تو جہلم شہر سمیت ملک بھر میں ادویات کا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔
میڈیکل سٹور مالکان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ادویات بحران کے سر اٹھانے سے قبل اس اہم مسئلے پر توجہ مرکوز کی جائے ایسا نہ ہو کہ جان بچانے والی ادویات کا بھی آٹے والا حال ہو۔