Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

جہلم اسٹالیئن نے چھٹی یور ٹاسکر فٹبال چیمپیئن شپ سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت لی

جہلم: جہلم اسٹالیئن نے چھٹی یور ٹاسکر فٹبال چیمپیئن شپ سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت لی، جڑواں شہروں (اسلام آباد/راولپنڈی) نے گزشتہ ہفتے کے دن دو ٹیموں کے درمیان شاندار فٹبال چیمپئن شپ کا فائنل دیکھا، لیکن جہلم اسٹالیئن نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دوسری ٹیم کوپینالٹی کِکس کی بنیاد پر شکست دے دی اورچھٹی یؤر ٹاسکر فٹبال چیمپیئن شپ جیت لی۔

اس فٹبال چیمپیئن شپ کا انعقاد برج یعقوب جہلم، ورلڈ گروپ اور لئیر لیگز کے تعاون سے کیا گیا۔مارخور کے خلاف پینالٹیز پر 2-1 سے جیت جہلم اسٹالین کے لیے چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کیلئے کافی ثابت ہوئی۔ 8 ٹیموں کے مابین 12 پول میچز کھیلے گئے اور کوالیفائرز سیمی فائنل اور فائنل میں مدمقابل ہوئے۔

دیگر ٹیموں میں پنڈی بادشاہ، بلیک پینتھر، ڈیجیٹل اسکواڈ، نیو یارکرز، یؤرٹاسکر ہاکس، اور یورٹاسکر یونائیٹڈ شامل تھیں۔چودھری غلام احمد زمرد (چیئرمین، برج یعقوب جہلم) تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

انہوں نے فٹبال کے کھیل کو تقویت دینے اور اس طرح کے سنسنی خیز مقابلے کے انعقاد پر یؤر ٹاسکر کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تقریبات دماغی اور جسمانی صحت کو بہتر بنانے کے لیے ناگزیر ہیں اور انہوں نے مستقبل میں بھی اپنے تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

عمر ریاض (چیف ایگزیکٹو آفیسر، یؤر ٹاسکر) نے چیئرمین برج یعقوب کاشکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پاکستان میں فٹبال کے کھیل کو فروغ دینے اور نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم مینجمنٹ اور پلاننگ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کرنے میں تعاون کیا۔

انہوں نے پاکستان میں کھیلوں کے کلچر کی حوصلہ افزائی کیلئے مستقبل میں مزید ایونٹس کا اہتمام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ذیشان ریاض (چیف آپریٹنگ آفیسر، یؤر ٹاسکر) نے چیمپئن شپ کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے ورلڈ گروپ اور لئیر لیگز کی معاونت پر اظہار تشکر کیا۔

مزید برآں، یؤرٹاسکر نے خواتین کیلئے سائیڈ گیمز کا بھی اہتمام کیا تاکہ وہ بھی کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں۔ اشتراک کرنے والی دیگر کمپنیز میں ٹیک بلنک، کلیم کیئر، انوینٹولی، یو کنٹرول بلنگ، اور اسکیل برانڈ شامل تھیں۔یؤر ٹاسکر پرائیویٹ لمیٹڈ، ایک ملٹی نیشنل ای کامرس کنسلٹنگ ایجنسی ہے جو کہ پاکستان کی ان چند کمپنیوں میں شامل ہے جو دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کھیلوں کی سرگرمیوں پر زور دیتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button