
پنڈدادنخان: ایس ایس پی PHPراولپنڈی ریجن اور ڈسٹرکٹ آفیسرجہلم پٹرولنگ پولیس زراعت بلوچ کی ہدایات پرASI محمود الحق بلوچ اور انکی ٹیم نے دوران گشت ایک مشکوک شخص کو روکا جس نے چادر لپٹ رکھی تھی تلاشی لینے پر ملزم سے کلاشنکوف بمہ 20عدد راؤند برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔
اے ایس آئی محمود الحق نے کہا کہ ہم اپنے اعلیٰ افسران کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری رکھیں گے، پٹرولنگ پولیس عوام کی خدمت کے لیے چوبیس گھنٹے حاضر ہے، تیز رفتاری اور غفلت برتنے والے ڈرائیور حضرات انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔