
پنڈدادنخان: لِلہ ٹاؤن کی سماجی شخصیت ذوالقرنین رانجھا رشتہ ازداج میں منسلک ہوگئے۔
دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب نجی میرج حال میں منعقد ہوئی جس میں پیر حسنات آستانہ عالیہ لِلہ ٹاؤن ، معروف سیاسی سماجی شخصیات میں چوہدری برکات حسین ،چوہدری سلیم انجم ،آئی سی آئی منیجر شاہین اقبال ،ملک محمود ناجی ،ناظم حسین ،ملک مجید سلطان سمیت علاقہ بھر سے معززین نے شرکت کی۔
دعوت ولیمہ پر آنے والے تمام مہمانوں کا استقبال دلہے کے بھائیوں ،چوہدری اظہر رانجھا ، چوہدری علی رضا مہدی،چوہدری مظہر رانجھا ،چوہدری امجد اقبال رانجھا،چوہدری ارشد رانجھا ،ڈاکٹر بلال،محمد انور اور ان کے عزیز و قارب نے خود کیا۔