
وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد اپوزیشن کا وہ بچہ ہے جوگلی میں کھوگیا ہے۔
وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہ عدم اعتماد اپوزیشن کا وہ بچہ ہے جوگلی میں کھوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 48 گھنٹے کا کہا گیا اب 72 گھنٹے ہوگئے ہیں عدم اعتماد نہیں آئی اگلے 24 گھنٹے میں عدم اعتماد لے کر آئیں۔ اتحادیوں نے تعاون کا یقین دلایا ہے اور اتحادی ڈٹ کرعمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فضل الرحمٰن، شہباز شریف اور دیگر کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی جن لوگوں کے نام لئے گئے ہیں کہ وہ اپوزیشن کے ساتھ ہیں انہوں نے تحریک استحقاق جمع کرائی ہے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ 4 ڈویژنز تک محدود ہوگئی ہے اور زرداری نے ضیاء الحق کا خواب پورا کردیا، پیپلزپارٹی حکومت کی تبدیلی کی بجائے زرداری فیملی سے پارٹی واپس لے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ یہ تاثر دینا کہ ہمارے مغربی بلاک کے ساتھ تعلقات خراب ہوگئے ہیں غلط ہے، امریکا سے تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں اور وزیراعظم بہت جلد یورپ کا دورہ کرنے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے فوجی حل کی کبھی حمایت نہیں کی، روس اوریوکرین تنازع پرپاکستان کا موقف بڑا واضح ہے دونوں میں جنگ ختم ہونی چاہیے اورمذاکرات ہونے چاہئیں۔