Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

مرکزی انجمن تاجران جہلم کے صدرچوہدری عارف کی وفد کے ہمراہ گورنر چوہدری محمد سرور سے ملاقات

جہلم: مرکزی انجمن تاجران جہلم کے صدر اور مصالحتی کمیٹی کے چیئرمین چوہدری محمد عارف کی وفد کے ہمراہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات، بہترین خدمات کے اعتراف پر گورنر پنجاب نے چوہدری محمد عارف کو شیلڈ پیش کی، وفد میں جہلم کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ظہور عالم بٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجران کے صدر مصالحتی کمیٹی کے چیئرمین چوہدری محمد عارف کی وفد کے ہمراہ گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع وزیراعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی احساس کفالت، احساس راشن پروگرام کی چیئر پرسن محترمہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر بھی موجود تھیں۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صدر مرکزی انجمن تاجران و چیئرمین مصالحتی کمیٹی کی خدمات کے اعتراف پر یادگاری شیلڈ بھی پیش کی، چوہدری محمد عارف کے ہمراہ شہر کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی ظہور عالم بٹ بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ضلع جہلم کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مرکزی انجمن تاجران چوہدری محمد عارف نے تاجروں کودر پیش مسائل بارے آگاہ کیا، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صدر مرکزی انجمن تاجران چوہدری محمد عارف کو یقین دلایا کہ تاجروں کے مسائل کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button