Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

ضلعی انتظامیہ جہلم گراں فروشوں کے خلاف متحرک، 1 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے

جہلم: عوام کو مصنوعی مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے ضلعی انتظامیہ جہلم گراں فروشوں کے خلاف متحرک، 1 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مارچ کے پہلے ہفتے کے دوران گراں فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 559 انسپکشنز کی جس میں 7 اعشاریہ 69% کی شرح کے ساتھ 43 خلاف ورزیاں سامنے آئیں اور گراں فروشوں کو 1 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ جہلم اشیاء خوردنوش کی فروخت کو سرکاری نرخوں پر یقینی بنانے کے حوالے سے پوری طرح متحرک ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button