جہلم میں کورونا کے وار کم ہو گئے، ایک فعال کیس، 9 لاکھ 29 ہزار شہریوں کی ویکسینیشن مکمل

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید کورونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا، اس وقت جہلم میں 1 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جس میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے گھر میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 164382 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 3037 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے، اب تک کل 2958 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کورونا وائرس سے 78 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم ستمبر 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 49785 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 488 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں اب تک 9 اموات ہوئی ہیں اورکورونا وائرس کے مثبث کیسیز کی شرح %0.89 ہے۔

جہلم میں اب تک 87 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔ اب تک 3020 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 928791 بارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button