Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

دھماکے میں معصوم افراد کو نشانہ بنانا کسی بھی مذہب میں قابل مذمت ہے۔ راجہ اویس خالد

سوہاوہ: پشاور قصہ خوانی بازار جامع مسجد میں معصوم شہریوں پر دھماکے کی پرزور مذمت کرتا ہوں، اللہ پاک مسجد میں شہید ہونے والوں کی مغفرت کرے۔

ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری راجہ اویس خالد نے گزشتہ روز پشاور میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی طرف سے مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع کے دوران دھماکے میں معصوم افراد کو نشانہ بنانا کسی بھی مذہب میں قابل مذمت ہے، اسلام امن کا دین ہے دہشت گردوں کی طرف سے مسجد میں حملے کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور شہید ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے حملے میں شہید ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت کی اور کہا کہ لواحقین کے غم میں برابر ہے شریک ہیں، اللہ پاک حملے میں شہید ہونے والوں کے درجات بلند کرے اور متاثرین کے لواحقین کو صبر و استقامت دے۔ آمین

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button