جہلم پولیس کا کھڑاک؛ 6 جواریوں، 34 پتنگ بازوں اور فروشوں سمیت 42 ملزمان گرفتار

جہلم: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری،6 جواریوں، 34 پتنگ بازوں اور فروشوں سمیت 42 ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حفاظتی بند دریا بحد رقبہ نور پور ریڈ کیا جہاں پر 6 قمار باز حسن سردار و سردار علی، محمد عامر ولد رجب علی، نادر علی ولد ذوالفقار علی، محمد قاسم ولد محمد پنوں، شایان احمد ولد ابرار احمد اور غلام اکبر ولد محمد گلزار سکنائے نور پور شریف جہلم کو بذریعہ تاش جواء کھیلنے میں مصروف تھے کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جن کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 2500 روپے، 3 عدد موبائل فونز اور آلات قمار بازی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عابد جاوید ولد غلام حسین ساکن کرلاں دینہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 1380 گرام چرس اور رقم وٹک مبلغ 10000 روپے برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم مہران الحق ولد محمد مسکین ساکن سگیال سوہاوہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سٹی/ سول لائن/ دینہ/ منگلا کینٹ/ جلالپور شریف کی پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 34 پتنگ باز/ فروش ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 782 پتنگیں معہ 15 عدد کیمیکل ڈوریں برآمد ملزمان کو گرفتار کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button