
پنڈدادنخان: تھانہ للِہ پولیس کی پکار 15 کی کال موصول ہونے پر فوری ایکشن، موٹرسائیکل چور گرفتار کر کے موٹرسائیکل برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق خرم شہزاد ولد محمد ریاض ساکن ٹوبھہ نے پکار 15 پر کال کی اور بتلایا کہ میرا موٹرسائیکل چوری ہو گیا ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ للِہ نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر درخواست دہندہ سے دریافت کیا جس نے بتایا کہ ڈیرے پر موٹر سائیکل کھڑا تھا جس کو نامعلوم شخص چوری کر کے لے گیا ہے۔
ایس ایچ او نے تھانہ للِہ پولیس نے مقدمہ نمبر 27/22 بجرم 381A ت پ درج کرتے ہوئے فوری طور پر ناکہ بندی کی جس پر ایس ایچ او تھانہ للِہ اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور ملزم عمران شہباز عرف عامر ولد فضل احمد ساکن ٹوبھہ کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے موٹر سائیکل برآمد کر لیا۔