Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

درجہ چہارم کے ملازمین کسمپرسی کی زندگیاں گزارنے پر مجبور ہیں۔ ملازمین

جہلم: آل پاکستان آل محکمہ جات کلاس فور ایسوسی ایشن ایپکفا کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر حاجی محمد افضل بلوچ یونین آفس میں منعقد ہوا۔

اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، اس موقع پر ملازمین نے حاجی محمد افضل بلوچ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

ملازمین کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں آئے روز اضافہ ہو رہاہے جبکہ حکومت کی طرف سے ملازمین کی تنخواہوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہو رہا جس کی وجہ سے درجہ چہارم کے ملازمین کسمپرسی کی زندگیاں گزارنے پر مجبور ہیں، تنخواہ سے بڑی مشکل کے ساتھ چولہے جلائے جارہے ہیں، بچوں کی تعلیم ، شادی بیاہ کی تقریبات سمیت معاملاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو کر رہ گئے ہیں۔

ملازمین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ سرکاری اداروں میں خدمات سرانجام دینے والے ملازمین کی تنخواہوں میں غیر معمولی اضافہ کیا جائے حکومت سال میں 1 مرتبہ 10 سے 15 فیصد تنخواہوں میں اضافہ کرکے ملازمین کو مہنگائی کی چکی میں پسنے کے لئے چھوڑ دیتی ہے ۔ ہر ماہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کیوجہ سے سرکاری ملازمین اپنی سفید پوشی کا بھرم رکھنا بھی بھول چکے ہیں ، ہماری خاموشی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ۔

حاجی محمد افضل بلوچ نے محنت کشوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے مسائل مرکزی قیادت کے علم میں لائے جا چکے ہیں ، حکومت کو چاہیے کہ ہمارے مسائل کو پرامن طریقے سے حل کرے۔

حاجی محمد افضل بلوچ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جائے اور ملازمین کو پیش آنے والی مشکلات کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں تاکہ ملازمین اپنے بچوں کو تعلیم دلوانے کے ساتھ ساتھ ان کی ضررویات کو پورا کر سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button