Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

جہلم میں پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا، چوہدری شکیل احمد برادری سمیت پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل

جہلم کے نواحی علاقے کنتریلی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری شکیل احمد، چوہدری ضیاء الحق نے اپنی برادری سینکڑوں ساتھیوں اور متعدد برادریوں سمیت پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ کرپاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔

اس سلسلے میں کنتریلی میں ایک عظیم الشان اکٹھ ہو ا جس میں مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے چوہدری لال حسین، سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض، ن لیگ کے ضلعی صدر چوہدری بوٹاجاوید، نواب زادہ مطلوب مہدی چوہدری راشدآف گھرمالہ، نمبردار چوہدری محمدیوسف، راجہ کامران حیات ،مامافاروق،حاجی وسیم چتن ، ودیگر مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت نے شرکت کی۔

میزبانی کے فرائض چوہدری پیر آفتاب احمد ،ملک ابرار حسین ،چوہدری ضیاء الحق، چوہدری شکیل احمد نے سر انجام دئیے، اس موقع چوہدری شکیل احمد نے پی ٹی آئی کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔

سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ واحد پاکستان کی جماعت ہے جس نے پاکستان اورعوام کی خدمت ترقی کے لیے دن رات کام کیا ہے۔ مسلم لیگ ن میں شمولیت پر چوہدری شکیل، احمد چوہدری ضیاء الحق اور دیگر دوست احباب کی بڑی تعداد کو خوش آمدید کہتے ہیں اور یہ سب ہمارا سرمایہ ہیں اور ہم ہمیشہ کی طرح ان کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

کنتریلی اور دیگر دیہات سے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button