
جہلم میں وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ہدایت کے مطابق محکمہ جنگلات کے زیراہتمام ایجوکیشن پلانٹیشن ڈے منایا گیا۔
شجر کاری کے حوالے سے ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں شجرکاری کی گئی جس میں ایم پی اے سبرینہ جاوید، پی ٹی آئی کے راہنماء چوہدری زاہد اختر، اسسٹنٹ کمشنر ماریہ جاوید، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سدھیر احمد مغل، اساتذہ طلبہ طالبات اور سماجی شخصیات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
گورنمنٹ خواتین ایسوسی ایٹ کالج ڈنگی پلی میں شجر کاری کے حوالے سے پوسٹر بنانے کے مقابلے ہوئے اور درختوں کی اہمیت کے حوالے سے سیمینار کا بھی انعقاد کیا گیا، شجر کاری مہم میں بھی طلبہ طالبات اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سدھیر احمد مغل کے مطابق ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں دس ہزار پودے لگائے گئے۔