جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان اسلحہ، منشیات اور پتنگوں سمیت گرفتار

جہلم: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 4 ملزمان اسلحہ، منشیات اور پتنگوں سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں شمعون ولد خورشید مسیح ساکن ڈھوک جمعہ جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد اور روی شہزاد ولد یونس مسیح ساکن ڈھوک جمعہ جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم گل زمان ولد محمد افسر ساکن کلر کہار ضلع چکوال کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے کلاشنکوف معہ راونڈز برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش نعمان رفیق ولد رفیق مسیح ساکن مدینہ ٹاؤن جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 5 لیٹر شراب برآمد جبکہ پتنگ فروش ملزم ندیم حسین ولد عبد الحمید ساکن کریم پورہ جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 125 عدد پتنگیں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button