Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

ادارہ ادب افروز جہلم کے زیراہتمام پہلا ادبی اجلاس 5 مارچ کو اقبال لائبریری ہال جہلم میں منعقد ہو گا

جہلم: کورونا وبا کے باعث تین سال کے طویل انتظار کے بعد جہلم کی نمائندہ ادبی تنظیم ادارہ ادب افروز جہلم کے زیر اہتمام ماہانہ ادبی اجلاس کا سلسلہ بحال ہوگیا۔

اس سلسلے کا پہلا ماہانہ ادبی اجلاس 5 مارچ بروز ہفتہ سہہ پہر 3بجے اقبال لائبریری ہال جہلم میں انعقاد پذیر ہوگا جس میں جہلم اورگردونواح سے شعرا اور ادبا شرکت کریں گے۔

ماہانہ ادبی اجلاس کے اس سلسلے کی بحالی سے ادبی ذوق رکھنے والے خواتین و حضرات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انھوں نے اسے خوش آئند قراردیا ہے۔ادارہ ادب افروز جہلم کے صدر مرزا سکندر بیگ، نائب صدر اقبال ناظر،جنرل سیکرٹری مرزا صفدر بیگ اور جوائنٹ سیکرٹری احسان شاکر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں مارچ سے دسمبر تک کے تمام ماہانہ ادبی اجلاس کا سارا شیڈول پیش کردیا۔

ان کاکہنا تھا کہ ہم ادب کی خدمت کے لیے میدان عمل میں اترے ہیں، ان ماہانہ ادبی اجلاس کی مدد سے نئے لکھنے والوں کو ایک مستقل پلیٹ فارم مہیا ہو گااور اہل علاقہ کوایک اچھی ادبی فضا دیکھنے کو ملے گی۔ اسی پلیٹ فارم سے ہم جلد سکولوں ،کالجوں اور یونیورسٹی کے طلبا وطالبات کے مابین کئی ادبی مقابلوں کا بھی اہتمام کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button