پاکستان کے ہر شعبہ میں خواتین اپنا کردار بخوبی نبھا رہی ہیں۔ سبرینہ جاوید

جہلم: موسم بہار شجر کاری مہم کے تحت گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن جہلم میں محکمہ جنگلات کے زیراہتمام ایجوکیشن پلانٹیشن ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ممبر صوبائی اسمبلی سبرینہ جاوید، اسسٹنٹ کمشنر جہلم ماریہ جاوید، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سدھیر احمد مغل، ایس ڈی ایف او وقاص شاہ اور طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

ممبر صوبائی اسمبلی سبرینہ جاوید کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں خواتین کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے پاکستان کے ہر شعبہ میں خواتین اپنا کردار بخوبی نبھا رہی ہیں ساتھ ہی ساتھ انہوں نے سوشل میڈیا کے محتاط استعمال پر طالبات کو تاکید کی۔

انہوں نے کہا کہ دس بلین سونامی درخت کا اقدام وزیر اعظم عمران خان نے جو اٹھایا ہے وہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے بہت اہم ہے لہذا ہم سب کو بڑھ چڑھ کر شجرکاری مہم میں حصہ لینا چاہیے۔

اسسٹنٹ کمشنر ماریہ جاوید نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان دنیا کے دس ان ممالک میں سے ہے جس پر ماحولیاتی تبدیلی کا اثر بہت زیادہ ہو گا، لہٰذا اس کے لیے ہمیں حفاظتی اقدامات اٹھانا پڑیں گے اور ہمیں نہ صرف زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرنا پڑے گی بلکہ پودوں کی حفاظت بھی یقینی بنانا پڑے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button