صاف پانی شہریوں کی بنیادی ضرورت، واٹر فلٹریشن پلانٹ کا قیام ایک احسن اقدام ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے رحمت فاؤنڈیشن کی جانب سے شاندار چوک میں لگائے جانے والے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں رحمت فاؤنڈیشن کے عہدیداران، انجمن تاجران اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر نعمان حفیظ نے رحمت فاؤنڈیشن کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی باقی خدمات کے علاوہ سب سے نمایاں خدمت یہ ہے کہ رحمت فاؤنڈیشن ڈائلیسز کے علاج کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صاف پانی شہریوں کی بنیادی ضرورت ہے، واٹر فلٹریشن پلانٹ کا قیام ایک احسن اقدام ہے، دیگر مخیر حضرات کو بھی ایسے کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تاکہ عام شہری اس سے مستفید ہو سکیں اور ایک دوسرے کے کام آنا ہی زندگی کا اصل حسن ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button