Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

شیلٹر ہوم دارالامان جہلم میں خواتین کے عالمی دن کی تقریبات، مختلف شخصیات کی شرکت

جہلم: شیلٹر ہوم دارالامان جہلم میں خواتین کے عالمی دن کی تقریبات کا آغاز ہوا جس میں محکمہ سوشل ویلفیئراور علاقے کی اہم سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

اس تقریب میں مہمانِ خصوصی چیئر پرسن ایڈوائیزری کمیٹی دارالامان ڈاکٹر شہزانہ امتیاز تھیں۔ ان کے ہمراہ تمام ممبران اور دیگر خواتین بھی تھیں۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ،جہلم واجد حسین چوہدری اور دیگر تمام افسران نے خصو صی طور پرشرکت کی۔

اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کا عالمی دن بے راہ روی کے لئے نہیں بلکہ اپنے حقوق کو پہچاننے کا مقصد ہے۔ ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ نے اعلان نبوت فرمایا تو سب سے پہلے اسلام لانے والی اور آپ کو سہارا دینے والی آپ کی زوجہ پاک تھیں۔ انھوں نے محبت اور اعلیٰ ظرفی کی وہ مثالیں قائم کیں۔

انہوں نے کہا کہ حضرت خدیجہؓ نے تجارت کے ساتھ ساتھ دولت خانہ بھی سنبھالا اور بچوں کی پرورش کی۔ ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ نے اسلام کے ابتدائی دور میں لڑکیوں کو زندہ درگور کرنے کی رسم کا خاتمہ کیا اور خواتین کو حقوق اور فرائض کا توازن دیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ واجد حسین نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے عالمی دن کو منانا برا نہیں، حقوق اور فرائض کی باریک لائن کو پہچاننا ہے، ہمارا مقصد مقصد توازن اور اسلام کی پاسداری ہے، ماضی میں خواتین کے عالمی دن پر میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگانے والی خواتین مغربی تہذیب سے متاثر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ضرورت ہے کہ ہم اپنی ان بہنوں کو بھی عزت کی نگاہ سے دیکھیں اور آ پ کی ذمہ داری ہے، اسلام کے مطابق زندگی بسر کریں جس میں زندگی کا پورا نصاب موجود ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button