Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

موبائل فون کا بہت زیادہ استعمال کانوں کے امراض میں اضافے کا موجب بننے لگا ہے۔ ڈاکٹر چوہدری خالد محمود

جہلم: موبائل فون کا بہت زیادہ استعمال کانوں کے امراض میں اضافے کا موجب بننے لگا، ہینڈ فری کے زیادہ استعمال سے نوجوان بہرے پن کا شکار ہونے لگے، موبائل فون کے زائد استعمال سے جہاں کان متاثر ہو رہے ہیں وہاں پر آنکھوں پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار سابق میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم ڈا کٹرچوہدری خالد محمود نے اخبار نویسوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اکثر نوجوان ہینڈ فری کا استعمال کرتے ہیں جو کسی بھی طرح درست نہیں اس کے علاوہ زیادہ فون کا استعمال آنکھوں کی بینائی کو بھی متاثر کرتا ہے۔

چوہدری خالد محمود نے کہا کہ والدین چھوٹے بچوں کے کان کے قریب تھپڑمارنے سے بھی گریز کریں بچوں کے کانوں کے پردے انتہائی نا زک ہوتے ہیں جو اکثر چوٹ لگنے سے متاثر ہو سکتے ہیں ۔

ڈاکٹر چوہدری خالد محمود نے کہا کہ اس وقت نوجوانوں کی بڑی تعداد موبائل فون کے استعمال کی وجہ سے دھیر ے دھیرے کم سنائی کی طرف مائل ہو رہی ہے اس لئے زیادہ استعمال نہ صرف بہرے پن کا موجب بنتا ہے بلکہ اس سے اکثر نوجوان دوسروں کو بہرہ سمجھ کر اونچا بولتے ہیں ،اس لئے موبائل فون کا استعمال ضرورت کے مطابق ہی کرنا چاہئیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button