
دینہ: خواجہ خواجگان حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کا دینہ میں سالانہ عرس مبارک دربار عالیہ خواجہ حکیم سائیں محمد شریف چشتی صابری، آستانہ عالیہ چشتی صابری حبیب کالونی جی ٹی روڈ دینہ میں 5 مارچ کو منعقد ہو گا جس میں مریدین شرکت کریں گے۔
عرس مبارک کی صدارت صاحبزادہ ناصر علی باوی چشتی کریں گے۔ عرس مبارک کا آغاز صبح تلاوت قرآن پاک سے ہوگا اس کے بعد مزار کو غسل دیا جائے گا اور چادر پوشی کی جائے گی۔ 11 بجے پرچم کشائی ہو گی، سہ پہر 4 بجے قوالی کے ساتھ پیشکارہ پیش کیا جائے گا، شام 6 بجے لنگر تقسیم کیا جائے گا جبکہ شام ساڑھے 7 بجے محفل سماع کا انعقاد کیا جائے گا۔
زائرین کے قافلے مختلف علاقوں سے عرس مبارک میں شرکت کریں گے۔ عرس مبارک کے آخر پر خصوصی دعائیہ تقریب منعقد ہو گی۔