
دینہ: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 4 جواریوں سمیت 13 ملزمان گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے مدینہ ٹاؤن گراؤنڈ ریڈ کرتے ہوئے 4 قمار بازوں محمد افضل ولد غلام سرور ساکن شمس پور، غلام علی ولد غلام شبیر ساکن شمس پور، شفیق علی ولد محمد علی ساکن ضلع میر پور آزاد کشمیر اور محمد شعبان ولد محمد نجیب ساکن ضلع میر پور آزاد کشمیر کو بذریعہ مرغ لڑائی جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 57230 روپے، 3 عدد موبائل فونز، 1 عدد کار، 5 عدد اصیل مرغے اور 10 عدد کیل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے بشارت علی ولد صدی حسن ساکن محلہ شیخاں دینہ جو ہوائی فائرنگ کر رہا تھا کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 9MM معہ راونڈز برآمد اور نذیر اللہ ولد اکرام ساکن ضلع باجوڑ ایجنسی کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے رائفل نما پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد جبکہ منشیات فروش عاطف ولد عبدالحق ساکن جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 5 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد کاشف ولد محمد ریاض ساکن مرزا پور پنڈدادنخان کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حقہ شیشہ کا استعمال کرنے والے 3 ملزمان محمد ابرار علی ولد محمد اقبال، محمد نعمان ولد غلام علی اور بدر منیر ولد خدا بخش سکنائے محلہ جنوبی جلالپور شریف کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے حقہ شیشہ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے 2پتنگ فروشوں محمد اریان ولد اشفاق ساکن جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 1030 عدد پتنگیں معہ 5 عدد کیمیکل ڈوریں برآمد اور غلام صابر ولد غلام قادر ساکن ریلوے کالونی جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 51 عدد پتنگیں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔