
پنڈدادنخان: آبادی کے لحاظ سے ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ میں اے ٹی ایم مشینیں خراب رہنا معمول بن گیا۔
صارفین کو رقم نکلوانے کے لیے پنڈدادنخان جانا پڑتا ہے، پورے شہر میں ایک ATM مشین کبھی کبھار ٹھیک کام کرتی ہے جس پر لمبی قطاریں لگی رہتی ہیں جبکہ شہر بھر میں لگائی گئی اے ٹی ایم مشینیں اکثر صارفین کا اے ٹی ایم کارڈ پھنسادیتی ہیں جس کے باعث صارفین کو شدید پریشانی کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔
انڈسٹریل ایریا ہونے کے باعث کھیوڑہ شہر کے ہزاروں بینک اکاؤنٹ ہولڈرز کو کاروباری معاملات میں بھی مشکل پیش آتی ہے، پورے شہر میں صرف ایک اے ٹی ایم جوکہ ایچ بی ایل بینک کے باہر لگی جس پر عوام کی لمبی لمبی قطاریں لگی رہتی ہیں، ATM مشین سڑک کنارے ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی میں بھی مشکلات ہوتی ہیں۔
شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ اتنے بڑے انڈسٹریل زون میں خراب ATMمشینوں کی جگہ نئی مشینیں نصب کی جائیں اور ان کی تعداد بھی بڑھائی جائے تاکہ صارفین کی مشکلات حل ہوسکیں۔