
ڈومیلی: بلاول بھٹو کا لانگ مارچ، پیپلزپارٹی سوہاوہ کے صدرمرزاعبدالغفار کا ڈومیلی کا دورہ، لوگوں سے ملاقاتیں کیں، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی بہت جلد ڈومیلی آمد متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے کے امیدوار اور تحصیل سوہاوہ کے صدر مرزا عبدالغفار اور سٹی صدر شوکت مغل کے ساتھ سینئر نائب صدر امجد شاہ کے ساتھ علاقہ ڈومیلی میں لوگوں سے ملاقات کی اور مختلف گاؤں میں جا کر بلاول بھٹو زرداری کو خوش آمدید کرنے کے سلسلے میں اہم شخصیات سے مشاورت بھی کی۔
اس موقع پر مرزا عبدالغفار کا کہنا تھا کہ بلدیات کے الیکشن میں انشاء اللہ ہماری پارٹی کے امیدوار بھی کھڑے ہوں گے اور لوگوں کے دلوں میں بسنے والی بھٹو کی محبت کو اجاگر کریں گے۔ انشاء اللہ بہت جلد سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا دورہ بھی کروائیں گے اور لوگوں سے ملاقات بھی ہو گی۔
مرزا عبدالغفار نے کہا کہ ایک بار پھر سے پاکستان پیپلز پارٹی کی محبت عوام میں اجاگر کریں گے۔