Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

جہلم میں ملاوٹ مافیا کا راج، شہری بیمار، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خاموشی اختیار کر لی

جہلم: شہر اور مضافاتی علاقوں میں ملاوٹ مافیا کا راج، شہری بیمار، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خاموشی اختیارکرلی، مضر صحت اشیاء کے استعمال سے شہراور مضافاتی علاقوں میں بیماریاں پھیلنے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی نااہلی و عدم دلچسپی کی وجہ سے شہرسمیت مضافاتی علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاء کھلے عام ملاوٹ کے ساتھ فروخت کی جارہی ہیں ،سب سے زیادہ ملاوٹ دودھ، مصالحہ جات مشروبات، گھی، چائے کی پتی، بیسن وغیرہ میں کی جارہی ہے۔

شہر میں دودھ دہی فروخت کرنے والے دکانداروں نے زہریلے ،کیمیکلز ،سرف ،آئل سے روزانہ سینکڑوں من مضر صحت دودھ ، دہی تیار کرکے فروخت کر رہے ہیں جنہیں کوئی پوچھنے والا موجود نہیں ، اندرون شہر کے گنجان آباد علاقوں میں سرخ مرچیں، بیسن، چائے کی پتی ، مصالحہ جات، مشروبات سمیت دیگر اشیاء خوردونوش ملاوٹ کرنے کے بعد فروخت کی جارہی ہیں ، جس کے چیک اینڈ بیلنس کا کوئی نظام موجود نہیں ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران واہلکار سڑکوں پر گاڑیاں دوڑاتے نظرآتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران کے خلاف سخت نوٹس لیتے ہوئے ناقص و غیر معیاری اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والے بااثر دکانداروں کے خلاف کارروائیاں کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ شہری موذی امراض سے بچ سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button