Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

کورونا کیخلاف مثالی خدمات پر فرنٹ لائن نرسنگ سٹاف کو جہلم پولیس کی جانب سے گارڈ آف آنر

جہلم: حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کورونا وباء کے خلاف مثالی خدمات پر فرنٹ لائن نرسنگ سٹاف کے اعزاز میں ڈپٹی کمشنر آفس کے احاطہ میں گارڈ آف آنرز کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مظہر حیات اور اسسٹنٹ کمشنر جہلم ماریہ جاوید نے شرکت کی۔ پولیس کے چاق وچوبند دستے نے نرسوں کو سلامی پیش کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر مظہر حیات نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں کامیابی میں نرسوں کا نمایاں کردار ہے، حکومت پنجاب نرسنگ کے شعبے کی توقیر اور ان کی ترقی کے لئے غیر معمولی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے نرسوں کی کورونا کے خلاف کوششوں کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button