Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

چوہدری فراز حسین کا جہلم پریس کلب کا دورہ، صدر جہلم پریس کلب شہباز بٹ کی عیادت کی

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چیف کوآرڈینٹر حلقہ این اے 67 چوہدری فراز حسین ، صدر جہلم پریس کلب کی عیادت کے لئے ساتھیوں سمیت جہلم پریس کلب پہنچ گئے ،انہوں نے صدر جہلم پریس کلب کی عیادت کی اور صحتیابی کے لئے دعا کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چیف کوآرڈینٹر حلقہ این اے 67 چوہدری فراز حسین اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جن میں سابق ناظم شیخ عبدالقیوم ، وائس چیئرمین کنٹونمنٹ بورڈ شیخ محمد احمد، معروف سماجی شخصیت چوہدری رضوان منور، سابق ناظم یوسی جکر چوہدری وجاہت وسیم ، علی جٹ ، شہزاد بجوالہ، چوہدری تصور حسین سمیت دیگر معززین جہلم پریس کلب پہنچے۔

کانفرنس ہال پہنچنے پر چوہدری فراز حسین نے صدر جہلم پریس کلب محمد شہباز بٹ کی عیادت کی انہوں نے کہا کہ صحافیوں پر حملہ آزادی اظہار رائے کو دبانے کی ناکام کوشش ہے۔ محمد شہباز بٹ دلیر نڈر صحافی ہیں انہوں نے ہمیشہ علاقہ کے مسائل اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ، جس پر پاکستان تحریک انصاف انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

چوہدری فراز حسین نے صدر جہلم پریس کلب کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button