
جہلم: عالمی یوم شہری دفاع کے حوالے سے محکمہ سول ڈیفنس جہلم کی جانب سے رضاکاروں کی بھرتی کے حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں میں آگاہی کیمپ لگایا گیا اور شہریوں میں آگہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔
سول ڈیفنس آفیسر محمد بوٹا نے کہا کہ محکمہ شہری دفاع نہایت فعال ادارہ ہے جس کے رضا کار نہایت پیشہ وارانہ انداز میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان شہری دفاع کی تربیت حاصل کرکے ملک و قوم کی خدمت کریں، ہر سال یکم مارچ کو سول ڈیفنس کا عالمی دن منایا جاتا ہے، کیمپ لگانے کا مقصد آگاہی اور شہریوں کو سول ڈیفنس کی سال بھر کی کارکردگی سے آگاہ کرنا اور نوجوانوں میں سول ڈیفنس میں شمولیت کے جذبہ کو بیدار کرنا ہے۔