جہلم پولیس کی ماہ فروری کی رپورٹ جاری، سینکڑوں ملزمان گرفتار، ساڑھے 7 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد

جہلم: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں ضلع جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے، اغواء، قتل/اندھے قتل، چوری، ڈکیتی، رابری جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات کی ٹریسنگ، ملزمان کی گرفتاری، منشیات جیسی لعنت کے مکمل خاتمے، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے جہلم پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔

کمیونٹی پولیسنگ، بروقت انصاف کی فراہمی، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور سیکورٹی مہیا کرنے کے لیے جہلم پولیس ہمہ وقت تیار ہے اسی طر ح امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے جہلم پولیس کی طرف سے ضلع کے داخلی و خارجی پوائنٹس کے علاوہ شہر کے اہم مقامات پر ناکہ بندی بھی کی گئی ہے۔

گزشتہ ماہ کل 165 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا جن میں سے 16 مجرمان اشتہاری نہایت سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔ وہیکل THEFT کے 09 مقدمات درج 03 ملزمان گرفتار،03 عدد موٹر سائیکل برآمد، جرائم بر خلاف مال کے 76 مقدمات درج 19 ملزمان کو گرفتار جن سے 7 لاکھ 66 ہزار 650 روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔

69مقدمات منشیات درج جن میں 73 ملزمان گرفتار جن کے قبضہ سے چرس 25 کلو 219 گرام، ہیروئن 3 کلو، شراب کی 436 بوتلیں اور 01 کس شرابی گرفتار کیا۔33 مقدمات اسلحہ درج جن میں 33 ملزمان گرفتار جن کے قبضہ پسٹلز 21 عدد، رائفل 03 عدد,بارہ بور گن 04 عدد، کلاشنکوف 04 عدد، ریوالور 01 عدد اور 303 عدد راونڈز برآمد کئے۔

قمار بازی کے 5 مقدمات درج جن میں 21 ملزمان گرفتار جن سے ریکوری رقم قمار بازی 91 ہزار 820 روپے،21 عدد موبائل فونز، 12 عدد موٹر سائیکل،1 عدد کار، 6 عدد اصیل مرغے اور آلات قمار بازی برآمد، کائیٹ فلائینگ ایکٹ کے تحت 34 مقدمات درج جن میں 32 ملزمان گرفتار جن کے قبضہ سے 4326 عدد پتنگیں اور 78 عدد کیمیکل ڈوریں برآمد کئے۔

پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 24 مقدمات درج جن میں 24 ملزمان گرفتار کیے گئے۔

جہلم پولیس کی انتھک محنت، بہترین نظام پٹرولنگ اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بدولت کوئی اغواء برائے تاوان کا مقدمہ رپورٹ نہ ہوا۔ چالان مکمل کی شرح 58 فیصد رہی، محکمانہ احتساب کی پالیسی پر عمل درآمد ہوتے ہوئے پولیس افسران و ملازمین کے 123 شوکاز نوٹس جاری کیے گئے کیاور سزا و جزاء کے احکامات جاری کیے۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کل 2266 چالان جس پر 9 لاکھ 25 ہزار 100 روپے کا جرمانہ کیا گیا جبکہ 3 عدد لائسنس اور 2 عدد روٹ پرمٹ معطل سمیت 12 ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا۔ پولیس خدمت مراکز جہلم میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات میں 3800 افراد نے استفادہ حاصل کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے گزشتہ ماہ میں بذریعہ کمپلینٹ سیل 200 سائلین کی شکایات کو سنااور ان پر احکامات جاری کیے گئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button