
دینہ: وزیراعلی پنجاب کی ہدایت ہر ماہ کی یکم کو تحصیل کمپلیکس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں تحصیلدار ریونیو کے حوالے سے سائل کے مسائل سنتے ہیں لیکن جب ڈپٹی کمشنر جہلم نے تحصیل کمپلیکس کا اچانک دورہ کیا تو وہاں پر تحصیلدار، نائب تحصیلدار اور پٹواری غیر حاضر پائے گئے جس پر ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر موجود سائلین نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے جس پر ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ نے کہا کہ دینہ کا پٹوار خانہ شام سے پہلے پہلے بند ہو جانا چاہیے، میرے دفتر کے دروازے ہر وقت سائلین کے لیے کھلے ہیں اگر کوئی بھی پٹواری رشوت مانگے تو مجھے فوری انفارم کر سکتے ہیں جس پر سائلین نے ڈپٹی کمشنر جہلم اوراسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد قاسم گل پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔