
جہلم: معروف صحافی چوہدری سہیل عزیز کے تایا زاد بھائی سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی جہلم چوہدری بشیر احمد آف چیلیانوالہ ٹھیکیدار بھٹہ خشت رضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔
مرحوم کی نماز جنازہ نزد سبزی منڈی چتن روڈ حسن آباد جہلم کی جنازہ گاہ میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں ضلع بھر سے سیاسی سماجی شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
مرحوم کی تدفین ان کے آبائی گاؤں چیلیانوالہ ضلع منڈی بہاؤالدین میں کی گئی۔